پیش لفظ
اردو زبان کو اس کے آغاز سے ہی تہذیب و ثقافت کا سرچشمہ کہا گیا ہے جس کی وجہ اس کا تاریخ اورجذبات واحساسات کےاظہارِخیال کاایسا روشن مظہر ہونا ہے جس میں تہذیبی ورثہ، فکر کی گہرائی اوردیگر زبانوں کے رنگ بھی نمایاں ہیں۔
ہمارا ادارہ شمالی امریکہ اور دنیا کے دیگر حصوں میں اردو زبان و ادب کی خدمت کے لیے قائم کیا گیا ہے جہاں اردو زبان بولنے والوں کی کثیر تعداد ہے۔ جس کا مقصد نہ صرف اردو زبان و ادب کو اپنی نسلوں تک پہنچانا ہے بلکہ عالمی سطح پر مختلف ثقافتی و ادبی تقاریب اور ورکشاپس کے ذریعے اردو زبان کی عالمی برادری بھی تشکیل دینا ہے تاکہ دیگر زبانوں کی طرح اردو زبان بھی دنیا کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر آگے بڑھ سکے۔ ہمیں اُمید ہے کہ علم، ادب اور فکر و تخلیق کے اس سفر میں آپ ہمارے
ساتھ ہم قدم رہیں گے۔